73
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے۔.
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دان ہمیشہ اپنے مفادات کے لیے جمہوریت پر سمجھوتہ کرتے ہیں، انھوں نے لندن میں خواجہ آصف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی اور برطانوی حکومت سے قانون پر عمل کرنے کو کہا۔.
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم امریکہ کی سیاست میں مداخلت نہیں کر سکتے اور نہ ہی انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں، میں کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں ہوں، تاہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کوئی کردار بھی ادا نہیں کررہا ۔