اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست نے دشمنی کا رنگ لے لیا ہے جس کے نتائج بھیانک ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مذاکرات سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے کا بہانہ ہیں، ورنہ یہ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی ہے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں، حکمران ریلیف میں اور عوام تکلیف میں ہیں۔
حکومت کااگلا نشانہ ہماری ملکیتی4مرلے کی لال حویلی ہےلیکن اُس کےنتائج کےلیے بھی تیاررہیں ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں اکیلا آدمی رہتا ہوں اگر مارا گیا تو8آدمیوں کے نام متعلقہ اداروں کو لکھ کر درخواست وصول کراچکا ہوں سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کرچکی ہےجس کے نتائج سنگین نکلیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 30, 2023
انہوں نے کہا کہ حکومت کا اگلا ہدف ہماری ملکیتی 4 مرلہ لال حویلی ، ہائی کورٹ میں کیس جیت چکا ہوں، میں اکیلا رہتا ہوں، اگر مارا گیا تو 8 آدمیوں کے نام دیں گے۔ متعلقہ اداروں کو میں نے درخواست دے دی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ خاقان عباسی حکومت پر 20 ارب روپے کا آٹا چوری کا الزام لگا رہے ہیں، 20 لوگ آٹے کی لائنوں میں مر گئے۔
سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کے گھر جو کچھ ہوا وہ وہی ہے جو نگران وزیراعلیٰ سمجھتے ہیں، سعودی عرب جانا ایک بہانہ ہے۔ دراصل آصف زرداری کی ہدایت پر پرویز الٰہی نشانے پر ہیں۔