اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ویلج اور محلہ کونسلز کی متعدد خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔کے پی کے ضلع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، دیر اپر، دیر۔ ضلع لوئر اور باجوڑ میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔
ضمنی انتخابات کے لیے 256 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جب کہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 85 ہزار 835 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
256 پولنگ اسٹیشنز میں سے 159 کو انتہائی حساس جبکہ 84 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔