پاکستان میں ضمنی الیکشن کے لئے 21حلقوں میں پولنگ،لڑائی جھگڑے

 

قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات پنجاب کے 2، خیبرپختونخوا کے 2 اور سندھ کے ایک حلقے پر ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پی بی 50 (قلعہ عبداللہ) کے تمام حلقوں میں بھی ایک ہی روز دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے، این اے 8 باجوڑ اور پی کے 22 باجوڑ میں امیدوار ریحان زیب خان کے قتل کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔
لاہور سمیت ضمنی انتخابی حلقوں میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان اور پنجاب کے 13 شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
لاہور، شیخوپورہ، قصور، ڈی جی خان، تلہ گنگ، گجرات میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی، علی پور، ظفروال، بھکر، چکوال، صادق آباد، علی پور چٹھہ، کوٹ چھٹہ میں بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 21 اور 22 اپریل کو پنجاب اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔موبائل فون سروس کی معطلی انتخابی عمل کو بلا تعطل اور شفاف انداز میں مکمل کرنے کے لیے کی گئی ہے۔
فوج کی تعیناتی کی منظوری
الیکشن کمیشن کی درخواست پر وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
اطلاعات کے مطابق پولیس سیکیورٹی میں پہلے، سول آرمڈ فورسز دوسرے اور پاکستان آرمی کے اہلکار تیسرے نمبر پر ہوں گے۔
مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات 2024 کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کر دیا گیا ہے، سینٹر میں لوگوں کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات کے اندراج کی سہولت ہوگی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شکایات کے بروقت ازالے کے لیے فوری کارروائی کی جائے گی، اس مقصد کے لیے سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے، ووٹرز کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سینٹرز قائم کیے گئے ہیں

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca