اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر جوبائیڈن کے الیکشن سے دستبرداری کےاعلان کے بعد کملا ہیرس ٹرمپ کا مقابلہ کر یں گی ،این پی آر اور پی بی ایس نیوز کے پولز میں کہا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور سابق صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔
صدر بائیڈن کے انتخابی مہم سے دستبردار ہونے اور کملا ہیریس کی توثیق کے بعد، رجسٹرڈ ووٹروں کے NPR اور PBS نیوز کے سروے میں ریپبلکن صدارتی امیدوار کی کامیابی کی درجہ بندی 46 فیصد پائی گئی، جب کہ کملا ہیرس کی کامیابی کی درجہ بندی 45 فیصد تھی۔ سروے میں 9 فیصد ووٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کس کو ووٹ دیں گے۔اس طرح، ڈونلڈ ٹرمپ کو فی الحال کملا ہیریس پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے، اور پولز میں غلطی کی گنجائش ہے، جس کی وجہ سے یہ معاملہ انتہائی سے زیادہ سخت ہونے کا امکان ہے۔