چمپئنز ٹرافی میں ناقص کار کردگی،سینئر کھلاڑیوں کا وقفہ لینے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے باعث ڈراپ کے خوف سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے اگلی سیریز سے وقفہ لینے کے لیے مشاورت شروع کردی ہے۔

قومی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پرپاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام سخت نالاں ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ’بریک‘ لینے کے لیے مشاورت شروع کردی ہے، کچھ کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز ہے۔ پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔ سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی کی بنیاد پر کچھ کھلاڑیوں کو ڈراپ کیے جانے کا خدشہ ہے۔

ان کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے بورڈ کے اعلیٰ حکام کھلاڑیوں سے کافی نالاں ہیں اور کھلاڑی ڈراپ ہونے سے پہلے ہی دستبردار ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور بابر اعظم کو قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے کی افواہیں ہیں۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com