اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے پاکستان کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جہاں مہلک سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ارجنٹائن کے پوپ نے "فوری اور فراخدلی سے بین الاقوامی یکجہتی” کی اپیل کی اور کہا کہ وہ متاثرین کے لیے دعا کر رہے ہیں۔
ان کے تبصرے اس وقت سامنے آئے جب انہوں نے وسطی اٹلی کے شہر L’Aquila کا دورہ کیا، جو 2009 میں آنے والے زلزلے کی زد میں آ گیا تھا جس میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں سیلاب سے ہزار سے زائد قیمتیں جانیں ضائع ہوچکی ہیں
سیلاب کے باعث معیشت کو دس ارب کا نقصان ہوچکا جبکہ سینکڑوں افراد سیلاب کے باعث شدیدز خمی ہیں
پاکستان میں آنے والے سیلاب سے سینکڑوں مکان منہدم اور کئی سڑکیں اور پل بہہ گئے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔