اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مشہور پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زور پکڑ چکی ہیں۔.
سوشل میڈیا پر خبر گردش کر رہی ہے کہ نیلم منیر دسمبر کے مہینے میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، اداکارہ کی شادی کی خبر پر ان کے قریبی دوستوں اور مداحوں کی جانب سے خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔.
اطلاعات کے مطابق اداکارہ کی شادی کی تقریب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ممکنہ طور پر ریاست دبئی میں منعقد کی جائے گی لیکن اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔.
یہ بھی واضح نہیں ہے کہ نیلم منیر کسی پاکستانی شخص سے شادی کریں گی یا وہ متحدہ عرب امارات کے کسی شہری سے شادی کر رہی ہیں۔.
یاد رہے کہ ماضی میں نیلم منیر کی منگنی اور شادی کی افواہیں پھیل رہی تھیں۔. 2022 میں اس نے اپنی شادی کے بارے میں افواہوں کو بھی مسترد کر دیا، لیکن اس بار نیلم منیر نے تصدیق نہیں کی اور نہ ہی تردید کی۔.