اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)تنازعات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہنے والے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئے ہیں۔ ذاتی زندگی، متنازعہ بیانات اور مختلف جھگڑوں کے باعث وہ ہمیشہ سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ حال ہی میں وکلا سے ہوئے اختلافات کے بعد ان کا نام دوبارہ میڈیا پر آیا۔
رجب بٹ کے مداح ان کے ساتھ کھڑے ہیں، اور اس بات کا اظہار یوٹیوب پر 83 لاکھ سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 29 لاکھ فالوورز سے ہوتا ہے، حالانکہ انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا بھی ہے۔
ذرائع کے مطابق، یوٹیوبر کی ازدواجی زندگی بھی حالیہ قانونی مسائل کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، کیونکہ ان کے سالے عون محمد نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بیانات دیے ہیں۔
اس صورتحال کے بعد رجب بٹ نے انسٹاگرام پر خاموشی توڑتے ہوئے ایک سخت پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ اور سالے کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس مزید ریکارڈنگز اور اسکرین شاٹس موجود ہیں اور وہ اب اس معاملے کو برداشت نہیں کریں گے۔
رجب بٹ کے اس اعلان نے سوشل میڈیا پر دوبارہ ہنگامہ برپا کر دیا ہے اور صارفین ان کے مدافعتی موقف پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔