پرتگالی فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا فیصلہ،مداح پریشان

اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز) 40 سالہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ روز اپنے کلب النصر کے سیزن کے فائنل میچ کے چند گھنٹے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ جاری کی جس کے بعد ان کے مداحوں کو تشویش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

200 انٹر نیشنل میچز”رونالڈو” کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ   میں شامل 

النصر نے سعودی پرو لیگ میں اپنے سیزن کا اختتام الفتح کے ہاتھوں 3-2 سے شکست کے ساتھ کیا، لیگ میں تیسرے نمبر پر رہے۔رونالڈو کی شمولیت سے النصر کوئی ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہے اور مایوس کن طور پر فیفا کلب ورلڈ کپ یا ایشین چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔الفتح کے ہاتھوں شکست کے بعد رونالڈو نے انسٹاگرام پر النصر کلب کی جرسی پہنے اپنی ایک تصویر اپ لوڈ کی اور لکھا، "یہ باب ختم ہو گیا ہے، لیکن کہانی؟ یہ اب بھی لکھا جا رہا ہے، آپ سب کا شکریہ۔”شائقین کو اس پوسٹ سے اشارہ ملا کہ رونالڈو جلد ہی سعودی فٹ بال کلب کو الوداع کہہ دیں گے۔واضح رہے کہ رونالڈو نے جنوری 2023 میں سعودی کلب النصر میں شمولیت اختیار کی تھی اور اب ان کا معاہدہ اگلے ماہ ختم ہو رہا ہے۔گزشتہ ہفتے فیفا کے صدر نے اشارہ دیا تھا کہ اگر النصر کلب ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے تو رونالڈو کلب ورلڈ کپ میں اس ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں جو ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے۔فیفا کلب ورلڈ کپ اگلے ماہ امریکہ میں شیڈول ہے جس میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں

رونالڈو نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

رونالڈو کس ٹیم میں شامل ہونگے ؟
دنیا میں صرف چند فٹ بال کلب ہیں جو کرسٹیانو رونالڈو کو بھاری تنخواہ دے سکتے ہیں۔رونالڈو فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن گئے جب انہوں نے 2023 میں النصر میں شمولیت اختیار کی، جس کا سالانہ معاہدہ £177 ملین تھا۔رونالڈو کلب ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے کسی کلب کے ساتھ ایک مختصر مدت کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہو سکتے ہیں، جس کے بعد وہ اپنے مستقبل کا از سر نو جائزہ لے سکتے ہیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com