ٹی20 ورلڈ کپ 2026کا ممکنہ شیڈول،کینیڈا کی ٹیم کون سے گروپ میں شامل ہو گی؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول اور گروپس سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلے کی تاریخ اور مقام بھی طے ہوگیا ہے۔ٹی20 ورلڈ کپ آئندہ سال 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک شیڈول ہے، جب کہ ٹورنامنٹ کا مکمل اور سرکاری شیڈول 25 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں 5 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، جب کہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان بڑا ٹکراؤ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول کیا گیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے گروپ میں ممکنہ طور پر نیوزی لینڈز، نمیبیا اور امریکہ (USA) کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق دیگر گروپس کی ترتیب کچھ یوں ہوگی، گروپ آف سری لنکا (کوہوسٹ)* سری لنکا، آسٹریلیا، زمبابوے، آئرلینڈ، عمان ،ممکنہ گروپ : انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش، نیپال، اٹلی، ممکنہ گروپ : جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، یو اے ای، کینیڈا یہ گروپس میڈیا رپورٹنگ پر مبنی ہیں، جبکہ باضابطہ اعلان شیڈول کے ساتھ کیا جائے گا۔
میچز کہاں ہوں گے؟
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی  بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔بھارت میں میچز ان شہروں میں ہوں گے:
ممبئی، کولکتہ، چنئی، دہلی، احمد آباد
سری لنکا میں میچز یہاں ہوں گے:
کولمبو، کینڈیپاکستان کی ٹیم اپنے تمام گروپ میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔
فائنل اور سیمی فائنلز کی میزبان وینوز
ابتدا میں ٹورنامنٹ کا فائنل بھارتی شہر احمد آباد میں مقرر کیا گیا ہے، تاہم ایک اہم شرط بھی شامل ہے —،اگر پاکستان فائنل میں پہنچتا ہے تو فائنل کولمبو (سری لنکا) میں منتقل کر دیا جائے گا۔ سیمی فائنلز کے لیے ممبئی اور کولکتہ کو منتخب کیا گیا ہے، تاہم یہ وینیوز اس بات پر منحصر ہوں گے کہ کون سی ٹیمیں سیمی فائنل کھیل رہی ہیں۔اگر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچتا ہے تو یہ میچ بھی سری لنکا میں ہی کھیلا جائے گا۔

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں