اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مقبوضہ کشمیر میں پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرز لگائے گئے ہیں، جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور حق خودارادیت کی حمایت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
جموں کشمیر ڈیموکریٹک یوتھ فورم، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ اور جموں کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے سری نگر میں مختلف مقامات پر پوسٹر لگائے گئے۔
پاک فوج دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائے گی ، آرمی چیف
پوسٹرز پر لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر قومی موقف برقرار رکھنے اور کشمیریوں کی حمایت پر ہم آپ کے مشکور ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث کشمیری اذیت ناک زندگی گزارنے پرمجبور ہیں جبکہ بھارت ایک منصوبے کے تحت وہاں کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے لئے دن را ت ایک کئے ہوئے ہے ،کشمیری رہنمائوں نے پاکستان اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے مظالم رکوائے جائیں اور اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پرعملدر آمد کر کے ہمیں ہمارا حق حق خودارادیت دے ۔