اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کا پاکستان میں بھی پوسٹ مارٹم کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ارشد شریف کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس اور انتظامیہ پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے انتظامات کرے گی، اس سلسلے میں ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔
ارشد شریف کی والدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران سینیئر سرجن بھی موجود ہوں۔
قبل ازیں اعتزازاحسن نے بھی کہا ہے کہ کینیا کے پوسٹ مارٹم کے ساتھ دفن نہیں ہونا چاہیے
ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک ٹیکنالوجی کا ماہر دے دیں ،موبائل اور لیپ ٹاپ اس کا مل جائے تو
میں دس دن میں یہ کیس حل کرسکتا ہوں ۔