75
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ طاقتور طبقات کو آئین کے سامنے سر تسلیم خم کرنا پڑے گا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اپنے مفادات کے لیے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے۔ مذاکرات کے نام پر اپوزیشن اور حکمران طبقہ عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے استحکام کے لیے حکومتی رویہ غیر سنجیدہ ہے، طاقتور طبقات کو آئین کے سامنے سر تسلیم خم کرنا پڑے گا۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ امریکا سمیت کسی بھی ملک نے معاشی معاہدوں کے دوران پاکستان پر دباؤ نہیں ڈالا اور نہ ہی کسی پاکستانی حکومت نے کبھی امریکا کو مطلق العنان کہا۔