پیپلزپارٹی اور ن لیگ گورنر سندھ کی تبدیلی پر متفق،ایم کیو ایم بے خبر

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سندھ کے گورنر کی تبدیلی پر متفق ہو گئے ہیں، سندھ کے نئے گورنر کے لیے ممکنہ نام بھی سامنے آ گیا ہے جب کہ وفاق میں اتحادی حکومتی جماعت ایم کیو ایم گورنر سندھ کی تبدیلی سے بے خبر ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کی جانب سے تجویز کردہ بشیر میمن کے نام پر متفق ہوگئی ہے۔ موجودہ گورنر کی تبدیلی کی صورت میں مسلم لیگ ن کے بشیر میمن سندھ کے گورنر ہوں گے۔
بشیر میمن سابق ڈی جی ایف آئی اے اور مسلم لیگ ن سندھ کے صدر ہیں، سندھ کے گورنر کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے تجویز کیے گئے بشیر میمن کے نام کی پی پی نے حمایت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کی تبدیلی چند روز میں متوقع ہے، واضح رہے کہ اس وقت کامران خان ٹیسوری گورنر سندھ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے اتحادیوں کو گورنر کی تبدیلی کا علم نہیں، ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ سندھ میں گورنر کی تبدیلی پر تاحال اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
ایم کیو ایم کے مطابق گورنر سندھ کی تبدیلی کی اطلاع ٹی وی سے ملی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔