141
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی نے عید کے بعد حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کی تیاریاں مکمل کر لیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے حکومت سے علیحدگی کی تمام تیاریاں کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی حکمران اتحاد سے علیحدگی سے پنجاب میں نواز مخالف ووٹ ملنے کی توقع ہے جب کہ حکمران اتحاد کی اہم جماعت پیپلز پارٹی حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہے۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے اپنے راستے الگ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد پیپلز پارٹی کی حکمران اتحاد سے علیحدگی کا امکان ہے۔ پارٹی میں علیحدگی کے حوالے سے مشاورت شروع ہو گئی۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد سے علیحدگی سے پیپلز پارٹی پنجاب میں نواز مخالف ووٹ حاصل کرنے کی امید رکھتی ہے۔