اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پیپلز پارٹی پنجاب نے اچانک اپنی توپوں کا رخ اپنی حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ن کی طرف کر دیا۔
پی پی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے مسلم لیگ ن کو گھر کی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو وزیراعلیٰ یا وزارت عظمیٰ کے لیے شریفوں کے علاوہ کوئی امیدوار نہیں ملتا۔
حسن مرتضیٰ نے کہا کہ جب شریف ملک سے باہر جاتے ہیں تو عمران خان اور شریف برادران دونوں کے بچے ملک سے باہر رہتے ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا کہ حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنانے سے لاہور میں ن لیگ کی مقبولیت کم ہوئی، حمزہ کے جانے پر کسی نے احتجاج تک نہیں کیا۔
ن لیگ اور پیپلزپارٹی موجودہ حکومت میں بڑے اتحادی ہیں
تاہم پنجاب میں پی پی رہنما کی تنقید سے ظاہر ہوتا ہےکہ
اتحاد کی ڈوریاں ٹوٹنے کے قریب ہیں
سابق ادوار میں ن لیگ کے صدر شہبازشریف بھی پیپلزپارٹی پر تنقید کیا کرتے تھے لیکن موجودہ شہباز شریف کی حکومت کو اگر کسی نے سہار ادیا ہوا ہے تو وہ پی پی ہی ہے
چند دن پہلے ایم کیو ایم کی طرف سے بھی ناراضی کا اظہار کیا گیا تھاجبکہ ذرائع بھی یہی کہتے ہیں کہ اتحادیوں میں سب کو ٹھیک نہیں چل رہا
تحریک انصاف بھی یہی چاہتی ہے کہ اتحادیوں میں معاملات خراب ہوں اور حکومت گرے ۔