169
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا، کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی۔
رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سماعت کرے گا، آٹھ رکنی لارجر بینچ پہلے ہی ایکٹ پر حکم امتناعی جاری کر چکا ہے اور مکمل سپریم کورٹ کی تشکیل کا امکان ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھانے کے بعد بنچ تشکیل دیں گے۔