کینیڈا میں تیز رفتار ریل منصوبہ، ابتدائی سروے کا آغاز جلد متوقع

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)کینیڈا میں تیز رفتار ریل کے ایک بڑے منصوبے پر کام کرنے والا گروپ جلد ہی زمینی حقائق جانچنے کے لیے فیلڈ تحقیقات کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد ملک کے اہم شہروں کو جدید اور تیز رفتار ریل کے ذریعے آپس میں منسلک کرنا ہے۔

منصوبے کے تحت ادارہ "آلٹو” ماہرین کی ٹیموں کو مجوزہ راستوں پر بھیجے گا، جہاں وہ مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ یہ ریل منصوبہ مونٹریال، اوٹاوا اور ٹورنٹو کو آپس میں ملائے گا، اور ٹرینیں تقریباً تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ مجوزہ نیٹ ورک کے تحت روزانہ بہتر ٹرینیں ایک ہزار کلومیٹر طویل ٹریک پر چلیں گی۔

اس جدید ریل سروس کے ذریعے ملک کے دو بڑے شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ تقریباً تین گھنٹے رہ جائے گا، جبکہ مونٹریال اور اوٹاوا کے درمیان سفر ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں مکمل کیا جا سکے گا۔ اس سے نہ صرف سفری سہولتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ معیشت اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔

شہر اوٹاوا کی منصوبہ بندی، ترقی اور عمارتوں سے متعلق خدمات کی جنرل مینیجر مارسیا والیس نے کونسل کے اراکین کو ایک یادداشت میں بتایا کہ بطور زمین کے مالک، شہر اوٹاوا سے بھی رابطہ کیا جائے گا اور مختلف مقامات تک رسائی کی اجازت طلب کی جائے گی۔

آلٹو کی جانب سے زمین کے مالکان سے باقاعدہ اجازت لینے کے عمل کے تحت رابطہ کیا جائے گا، جسے "اجازت برائے داخلہ” کہا جا رہا ہے۔ اس عمل کے ذریعے ماہرین زمین کا تفصیلی جائزہ لیں گے تاکہ منصوبے کی تکمیل کے لیے درکار معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں