اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)البرٹا کی پریمیئرڈینیئل اسمتھ نے 23 جون 2025 کو تین ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ انتخابات ایڈمنٹن اسٹراتھکونا، ایڈمنٹن-ایلرزلی اور اولڈز ڈڈسبری تھری ہلز کے حلقوں میں ہوں گے۔ یہ نشستیں بالترتیب راچل ناٹلی، روڈ لوئیولا، اور نیتھن کوپر کے استعفوں کے بعد خالی ہوئی تھیں۔
ایڈمنٹن اسٹراتھکونا کی نشست پر نیوڈیموکریٹک پا رٹی کے نئے قائد ناہید نینشی امیدوار ہوں گے۔ یہ نشست راچل ناٹلی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، جو 2015 سے اس حلقے کی نمائندگی کر رہی تھیں۔
ایڈمنٹن ایلرزلی کی نشست روڈ لوئیولا کے استعفے کے بعد خالی ہوئی، جو وفاقی سیاست میں قدم رکھنے کے لیے مستعفی ہوئے۔ اولڈز-ڈڈسبری-تھری ہلز کی نشست نیتھن کوپر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی جو البرٹا کے واشنگٹن ڈی سی میں نمائندے کے طور پر مقرر ہوئے۔
یہ ضمنی انتخابات البرٹا کی سیاسی صورتحال پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں، خاص طور پر NDP کے نئے قائد ناہید نینشی کے لیے جو اسمبلی میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔