اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز) البرٹا کی پریمیئر ڈینیئل اسمتھ نے میونسپل افیئرز کے وزیر ڈین ولیمز کو ایک مینڈیٹ لیٹر جاری کیا ہے، جس میں مقامی حکومتوں میں اصلاحات اور بڑھتے ہوئے پراپرٹی ٹیکس پر قابو پانے کے اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ خط ایسے وقت میں آیا ہے جب کیلگری میں میئر کے انتخابات کی مہم جاری ہے، جس پر کئی امیدواروں نے تنقید کی ہے کہ صوبائی حکومت میونسپل معاملات میں مداخلت کر رہی ہے۔
کیلگری پارٹی کے امیدوار برائن تھیسن نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہااگر پریمیئر کو کیلگری کا میئر بننا ہے تو وہ اپنی نشست سے استعفیٰ دے کر الیکشن لڑیں، صوبائی حکومت کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔”
موجودہ میئر جیوتی گوندیک نے کہا کہ پراونشل حکومت خود مسئلے کا باعث ہےاگر وہ ہمیں وہ 437 ملین ڈالر واپس دے دیں جو وہ ہر سال روک لیتے ہیں، تو ہم آپ کے ٹیکس کم رکھ سکتے ہیں۔
تھیسن نے بھی یہی مؤقف اپنایا اور کہا کہ اسمتھ حکومت کی پالیسیوں کے باعث 6 فیصد پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ ہوا اور فوٹو ریڈار ختم کرنے کے بعد پولیس کے فنڈز میں 28 ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔
دوسری طرف امیدوار جیرومی فارکس نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت واقعی پراپرٹی ٹیکس پر انحصار کم کرنے میں مدد دیتی ہے اور ضروری فنڈز اور انفراسٹرکچر فراہم کرتی ہے تو یہ اقدام فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
کمیونٹیز فرسٹ کی امیدوار سونیا شارپ کے انتخابی عملے نے مصروفیات کے باعث تبصرہ کرنے سے معذرت کر لی۔