پریمیئر ڈینیئل اسمتھ اپنی حکومتی کاکس کے ساتھ ملاقات کے بعد البرٹنز سے خطاب کریں گی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پریمیئر ڈینیئل اسمتھ اپنی حکومتی کاکس کے ساتھ ملاقات کے بعد پیر کو البرٹنز سے خطاب کریں گی۔
استمھ کی کاکس کے ساتھ جمعہ کی میٹنگ پیر کے روز لبرل پارٹی آف کینیڈا کے مسلسل چوتھے مینڈیٹ کے جیتنے کے بعد منعقد ہوئی
اسمتھ نے انتخابات کے دوران اگلے وزیر اعظم کے لیے مطالبات کی ایک فہرست بھی جاری کی اور وعدہ کیا کہ وہ ایک البر ٹنز کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوشش کریں گی-

کارنی کو مبارکباد دینے اور ایک بیان میں کنزرویٹو لیڈر پیئر پوئیلیور کا شکریہ ادا کرنے کے بعد انہوں نے اوٹاوا اور البرٹا کے درمیان تعلقات کی بحالی کا مطا لبہ بھی کیا اور لبرل پارٹی کے ساتھ اپنی شکایات کا اظہار بھی کیا
انہوں نے کہا کہ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں شہری البرٹا کے مستقبل کے بارے میں بات کر سکیں گے اور البرٹا کی حفاظت کے لیے آپشنز تلاش کر سکیں گے
اس سے قبل انہوں نے بل 54 متعارف کرایا ، جو شہریوں کی زیرقیادت ریفرنڈم کی حد کو آدھے سے 10 فیصد تک کم کر دے گا جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں ووٹ دیا تھا
اسمتھ کا اصرار ہے کہ بل پہلے ایوان میں تھا اور اگر کنزرویٹو جیت جاتے تو بھی متعارف کرایا جاتا۔
اس بل نے البرٹا کی علیحدگی کی بات چیت میں نئی مطابقت پیدا کر دی ہے لیکن یہ پھر میں متنازعہ ہوگیا ہے کیونکہ فرسٹ نیشنز کے سربراہوں نے بھی علیحدگی کے مذاکرات کی مخالفت کرتے ہوئے بیانات جاری کیے، اور کہا کہ پریمئیر قومی یکجہتی کونقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں
البرٹا این ڈی پی نے اسمتھ پر علیحدگی پسند ہونے کا الزام بھی لگایا ہے اور ایک ماہر سیاسیات کا کہنا ہے کہ ان کے الفاظ نے انہیں پرسکون کرنے کی بجائے علیحدگی کے شعلوں کو بھڑکا دیا ہے۔
سمتھ نے اس دعوے کو مسترد کر دیا اور اصرار کیا کہ وہ متحدہ کینیڈا کے اندر ایک خودمختار البرٹا دیکھنا چاہتی ہیں۔ اپنے ریڈیو شو، یور پرونس، یور پریمیئرہفتہ میں، اس نے کہا کہ وہ معاہدے کے حقوق کا احترام کرتی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com