38
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) البرٹا کے پریمیئر ڈینیئل اسمتھ نے وزیر اعظم مارک کارنی کو اسٹینلے کپ فائنل میں ایڈمنٹن آئلرز کا کھیل دیکھنے کے لیے مدعو کیا ہے۔
واشنگٹن ڈی سی سے پریس سے بات کرتے ہوئے، پریمیئر سمتھ نے کہا کہ وہ انتظار کر رہے ہیں کہ وزیر اعظم کارنی گیم 5 دیکھنے آئیں گے۔ یہ گیم اگلے ہفتے کے آخر میں ہو گی۔ یاد رہے G-7 سربراہی اجلاس اگلے ہفتے کناناسکس، البرٹا میں منعقد ہو رہا ہے۔کارنی نے اپنا بچپن ایڈمونٹن میں گزارا اور مارچ میں ایڈمونٹن کے راجرز سنٹر میں آئلرز ٹیم کے ساتھ اپنی وابستگی کا بھی ذکر کیا۔ لبرل لیڈر بننے کے بعد کارنی کا ایڈمنٹن کا یہ پہلا دورہ تھا۔اسمتھ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کم از کم ہمارے وزیراعظم کو معلوم ہے کہ کس ٹیم کو سپورٹ کرنا ہے