ایران جنگ کے تناظر میں پنجاب میں توانائی بچت کے بڑے فیصلوں کی تیاری

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ممکنہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے بڑے فیصلوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کفایت شعاری کی مہم کے بعد محکمہ توانائی پنجاب نے حکومت کو نئی اور اہم سفارشات ارسال کی ہیں۔

محکمہ توانائی نے سفارش کی ہے کہ پنجاب حکومت وفاق کی طرز پر پالیسی مرتب کرے، جس میں مارکیٹس کے اوقات کار محدود کرنے، تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 15 اپریل تک بڑھانے اور تعلیمی اداروں میں ہائبرڈ نظام تعلیم اختیار کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، پٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ تقسیم کے لیے کوپن یا ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے اور مخصوص دنوں میں محدود گاڑیوں کو ایندھن فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ نجی اداروں میں ورک فرام ہوم کی سخت ہدایات، غیر ضروری تقریبات پر مکمل پابندی اور میٹرو بس سروس میں اضافے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

محکمہ توانائی کی سفارشات میں ایل ای ڈی بل بورڈز اور آرائشی لائٹس بند کرنے کا پلان شامل ہے، جبکہ رات 10 بجے کے بعد اسٹریٹ لائٹس متبادل موڈ پر چلائی جائیں گی۔ یہ اقدامات ممکنہ توانائی بحران کے دوران بچت اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں