غزہ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی گروپوں کے درمیان جنگ 16ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان جنرل ڈینیئل ہاگری نے کہا کہ ہمیں بہترین ممکنہ حالات میں جنگ کے اگلے مرحلے میں داخل ہونا چاہیے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ شمالی اسرائیل کی بمباری میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
غزہ کے رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ جو بھی اس علاقے میں رہنے کا انتخاب کرے گا اسے دہشت گرد قرار دیا جا سکتا ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر راکٹ لانچروں سے حملے کا اعلان کیا۔
چند روز قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں وہ سرحد کے قریب ایک مقام پر اپنے فوجیوں کو اپنی فتح کا یقین دلارہے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 5 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران 352 افراد شہید ہوئے ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے 13561 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 10 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب القسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ تل ابیب اور وسطی اسرائیل کو نئے راکٹوں سے نشانہ بنا رہی ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے ساتھ جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل کے ہاتھوں 1400 سے زائد افراد ہلاک اور 4600 زخمی ہو چکے ہیں۔
36