مہنگائی کے ہاتھوں پسے عوام پر بجلی کے بعد گیس بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مہنگائی کے ہاتھوں پسے عوام پر بجلی کے بعد گیس بم گرانے کی تیاریاں ذرائع کے مطابق آج ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری د ئیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ یکم جنوری 2023 سے ہو گا۔ای سی سی کے آج کے اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
عوام بجلی کے منصوبوں کے لیے قرضوں پر سود ادا کریں گے
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی پہلے ہی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر چکی ہے، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی ایک اور شرط ای سی سی کی منظوری سے پوری کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 10 فروری کو ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بجلی کے منصوبوں کے لیے حاصل کیے گئے قرض پر سود کی رقم بھی عوام ادا کریں گے۔
اجلاس میں بجلی کے صارفین پر ایک روپے فی یونٹ ہیڈ چارج لگانے کی منظوری دی گئی، سرچارج کا اطلاق 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر ہوگا، فنانس سرچارج کے ذریعے بجلی کے صارفین سے 76 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔
ای سی سی کے اعلامیے کے مطابق بجلی کے بلوں پر فنانس سرچارج کا اطلاق رواں سال مارچ سے جون تک ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com