پاکستان میں پہلی آن لائن فضائی ٹیکسی متعارف  کروانے کی تیاری مکمل

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نجی کمپنی کی جانب سے پاکستان کی پہلی ایئر ٹیکسی متعارف کرانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔ یہ سہولت سکائی ونگز ایوی ایشن کی جانب سے پاکستان میں متعارف کرائی جائے گی جس کی بکنگ آن لائن ہوگی۔

کمپنی کے سربراہ عمران اسلم کا کہنا تھا کہ ڈی اے 40 ڈائمنڈ سیریز کے ماڈل کا طیارہ لیز پر لیا گیا، جس کے بعد فضائی ٹورسروس کے لیے استعمال ہونے والا طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ سنگل انجن والے طیارے میں ایک وقت میں چار مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فضائی دورے کے ذریعے کراچی سے سندھ اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک ایمرجنسی سروس دستیاب ہوگی۔عمران اسلم خان کے مطابق طیارہ جرمن ساختہ ہے، 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 2000 فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اے آئی ٹیکنالوجی پہلی مرتبہ لڑاکا طیارہ اڑانے میں کامیاب

طیارے کی سروس حاصل کرنے کے لیے ایپ متعارف کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کا سفر ائیر ٹیکسی کے ذریعے صرف تین گھنٹے میں ممکن ہو گا جبکہ نواب شاہ سوگھنٹے میں کر سکیں گے۔ یہ خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیٹ فیول ون کے ذریعہ ایک بیری فیولنگ کے ساتھ طیارہ 11 گھنٹے تک مسلسل پرواز کرسکتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔