اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)تحریک انصاف سے منحرف ہونے والے سابق رہنماؤں نے نئی سیاسی جماعت بنانے کی تیاری کر لی اور اس حوالے سے رابطے شروع کر د ئیے۔
اطلاعات کے مطابق وسطی اور جنوبی پنجاب کے اہم سیاستدانوں کی نئی پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ جہانگیر ترین، علیم خان اور چوہدری سرور گروپ کے لوگوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی جماعت نئے انتخابی نشان سے الیکشن لڑے گی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے نئی جماعت کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امکانات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین پر مبنی نئی جماعت پنجاب اسمبلی کی 40 سے 45 نشستیں حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔
تحریک انصاف کے منحرف ارکان پر مشتمل نئی پارٹی بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی سربراہی میں نئی پارٹی کے قیام پر مشاورت جاری ہے اور تشکیل کے لیے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ایک نئی پارٹی کے.
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف ارکان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان کو بھی اکٹھا کیا جائے گا، جہانگیر ترین کے علاوہ علیم خان اور چوہدری سرور گروپ کے لوگوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
نئی جماعت کی قیادت پی ٹی آئی پنجاب کی سابق اہم شخصیت کریں گے، نئی جماعت عام انتخابات اپنے انتخابی نشان سے لڑے گی، نئی جماعت پنجاب میں پی ٹی آئی کے مضبوط حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی جماعت قومی اسمبلی کی کم از کم 15 سے 20 نشستیں جیتنے کی کوشش کرے گی۔