واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس سید مظہر علی اکبر نقوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے لیے جج کے طور پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں ہے
جسٹس مظہر علی اکبر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر ڈاکٹر کو بھیج دیا تھا.
صدر کو بھیجے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے طور پر تعینات ہونا اور خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے.
انہوں نے کہا کہ عوامی معلومات اور کسی حد تک عوامی ریکارڈ کا معاملہ ہے, میرے لیے ایسے حالات میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے خدمات انجام دینا ممکن نہیں ہے.
اپنے استعفیٰ میں انہوں نے لکھا کہ آج سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں.
سپریم کورٹ کے مستعفی جج نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے.
جسٹس مظاہر علی نقوی نے اپنے استعفے میں کہا کہ میرے لیے بطور جج اپنے فرائض سرانجام دینا ممکن نہیں ہے.
واضح رہے کہ کل سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کر دی تھی.
115