239
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد ۔
عیدالفطر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ملک کو درپیش موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے معاف کرنے کی ضرورت ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے ،ملک بھر میں اجتماعات
آج ہم لوگوں کو معاف کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے اپیل ہے کہ گروہی، مذہبی اور سیاسی اختلافات کو نفرت کا ذریعہ نہ بننے دیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مخلوط حکومت عوام پر معاشی مسائل کا بوجھ کم کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے ،
اللہ تعالیٰ ہمیں ان آزمائشوں سے نجات دلائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے تعمیری سوچ، مستقل مزاجی اور مسلسل محنت سے سب کو کھوئی ہوئی منزل تک پہنچنا ہے۔