ارد وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 175 اے تھری کے تحت چیف جسٹس کی تقرری کی، یہ تقرری 17 ستمبر 2023 سے جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعدہوگی۔
موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس عمر عطا بندیال، آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023ءکو ریٹائرمنٹ کی عمر حاصل کرلیں گے
صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی
صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 ء کو عہدے کا حلف لیں گے
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) June 21, 2023
موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023 کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ جائیں گے۔
صدر مملکت 17 ستمبر 2023 کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔