156
اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر تعزیت کے لیے پاکستان سے پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہونے والے صدر آصف علی زرداری نے اتوار کو استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات ایردوان کی ملائیشیا روانگی سے قبل اتاترک ایئرپورٹ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ہوئی۔ زرداری، جو ترکی چھوڑنے کی تیاری کر رہے تھے، طے شدہ پریس کانفرنس سے قبل ترک رہنما سے ملاقات کی۔ان کی گفتگو کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔
اس سے قبل صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر تعزیت کے لیے پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوئے۔ صدر مملکت پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کریں گے اور ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق آصف علی زرداری پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔