273
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا بہانہ بنا کر آئین سے کھیلا جا رہا ہے اور اس وقت کوئی بھی درگزرکرنے کو تیار نہیں ہے
تفصیلات کے مطابق عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت مخلوط حکومت نہیں بلکہ ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اسے کہیں سے سپورٹ مل رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عارف علوی نے کہا کہ جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر عمران خان سے پوچھیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے آصف علی زرداری سے متعلق الزامات کا ذکر نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے ملک کے حالات مزید خراب ہوں گے جب کہ عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن میں تاخیر کے معاملے پر گورنرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتے۔