اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیراعظم میاں شہباز شریف، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
صدر مملکت عارف علوی نے بھی اپنے ٹویٹ میں صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے اہل خانہ سے دکھ کا اظہار کیا۔
صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ارشد شریف کا انتقال پاکستان اور صحافت کا بہت بڑا نقصان ہے۔
دریں اثناء چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر صحافی ارشد شریف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے