صدر کا مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)صدر آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
اجلاس میں چیئرمین سینیٹ، گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ بلوچستان، اے این پی کے صدر و سینیٹر ا یمل ولی خان، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، سابق نگراں وزیراعظم و سینیٹر انوار الحق کاکڑ، استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
صدر آصف علی زرداری نے پارلیمانی جمہوریت کو مزید مستحکم کرنے اور سیاسی استحکام کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی چیلنجز سے نکالنے کے لیے سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے۔
آصف علی زرداری نے رواداری اور باہمی احترام کے فروغ، جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ خدمات کی فراہمی اور معاشی خوشحالی میں بہتری کے لیے سیاسی، معاشی اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں۔
صدر نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف فیصلہ کن کام کرنا ہو گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca