122
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ بلز پر صدر کے ٹویٹ نے ریاستی نظام میں اوپر سے نیچے تک پھیلنے والے مہلک ترین انفیکشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔
تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے مسودے پر دستخطوں کے معاملے پر صدر کے ٹوئٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر کا ٹویٹ غیر معمولی، تشویشناک اور ہر لحاظ سے ناقابل تصور ہے۔ اوپر سے نیچے تک پھیلنے والا سب سے مہلک انفیکشن قوم کے سامنے آگیا
ترجمان نے کہا ہے کہ صدر مملکت کے ٹویٹ کے مواد کا ہر زاویے سے اور ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں اس کے بعد رد عمل دیں گے۔