اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کا پارلیمنٹ سے منظور شدہ سپریم کورٹ بل کو واپس کرناانتہائی افسوسناک ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کی جانب سے بل کی واپسی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر کے اقدام سے ثابت ہوگیا کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کررہے ہیں۔
عدالتی اصلاحات کا بل سینٹ سے بھی منظور کرلیا گیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے بیان میں مزید کہا کہ صدر کا بطور پی ٹی آئی کارکن کام صدر کے عہدے کی توہین ہے، عمران نیازی کی خاطر انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داریوں سے غفلت برت رہے ہیں۔
President Alvi returning the Supreme Court Bill duly passed by Parliament is most unfortunate. Through his conduct, he has belittled the august Office by acting as a worker of the PTI, one who is beholden to Imran Niazi more than the Constitution & demands of his Office.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 8, 2023
صدر علوی کا پارلیمنٹ سے منظور شدہ سپریم کورٹ بل کو واپس کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ اپنے طرز عمل سے انہوں نے پی ٹی آئی کے ایک کارکن کے طور پر کام کرتے ہوئے عہدہ صدارت کی توہین کی ہے