ارد ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جولائی کے مہینے کے لیے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ فیول پرائس کمیٹی نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جو یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔
پٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.70 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو جون میں 2.58 درہم تھی،پٹرول اسپیشل 95کی قیمت 2.58 درہم فی لیٹر کر دی گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 2.47 درہم تھی۔ ای-پلس 91 پیٹرول اب 2.51 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جو جون میں 2.39 درہم تھا۔ ڈیزل کی نئی قیمت 2.63 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 2.45 درہم تھی۔یہ اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث کیا گیا ہے، اور قیمتوں کا جائزہ ہر مہینے کے اختتام پر لیا جاتا ہے تاکہ صارفین کے لیے شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں، اور ان کا اعلان ہر ماہ سرکاری سطح پر کیا جاتا ہے۔
ادھر حکومت پاکستان نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 10.39 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 8.36 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266.79 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 272.98 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر نافذ کردیا گیا ہے۔.ذرائع کے مطابق کاربن لیوی روپے ہے۔. پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر 2.5 کا نفاذ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی کم کر کے 75.52 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جب کہ تیز رفتار ڈیزل پر 74.51 روپے فی لیٹر کا لیوی مقرر کیا گیا ہے۔