اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز تک پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے حکومت کی جانب سے پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رکھنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 9 نومبر کے حکومتی فیصلے کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے ربا کیس میں زیر التوا اپیلوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی ہیں۔
خیال رہے کہ 30 اکتوبر کو بھی ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اب پٹرول 224.80 روپے فی لیٹر، ڈیزل 235.30 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 191.83 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 186.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔