2025 میں ‘پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈکن اداکاروں کو ملےگا، لسٹ جاری کردی گئی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) اگلے سال 2025 میں ‘پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازے جانے والے پاکستانی فنکاروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔.
ہر سال کی طرح اس بار بھی یوم آزادی کے موقع پر حکومت پاکستان نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان کیا۔.
حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ یہ سول ایوارڈز اگلے سال 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر دیئے جائیں گے۔.
اس سال حکومت پاکستان نے شوبز انڈسٹری کے صرف تین فنکاروں کو ‘پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔.
‘پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کی فہرست میں پہلا نام معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کا نام ہے جو گزشتہ تین دہائیوں سے گلوکاری کی صنعت سے وابستہ ہیں۔.
فریحہ پرویز نے بہت سے ہٹ گانے گائے ہیں، وہ اپنے مشہور ہٹ گانے ‘دل ہوا بو کٹا سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، اس گانے نے فریحہ پرویز کو راتوں رات سٹار بنا دیا، انہوں نے کئی ہٹ پنجابی گانے بھی گائے ہیں، مداحوں کو آج بھی ان کی مقبول غزلیں پسند ہیں۔.
موسیقی کے علاوہ فریحہ پرویز نے پاکستانی ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کا ہنر دکھایا
پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) کے کلاسیکل کامیڈی ڈرامہ ‘سونا چاندی میں چاندی کا کردار ادا کرنے والی سینئر اداکارہ شیبا ارشد کو اگلے سال یوم پاکستان کے موقع پر ‘پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا جائے گا۔.
پی ٹی وی کے کلاسیکل کامیڈی ڈرامے ‘سونا چاندی میں سونا کا کردار ادا کرنے والے کامیڈین اداکار حامد رانا کئی سالوں سے اپنی مزاحیہ اداکاری سے اپنے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لے کر آئے ہیں۔.
سینئر اداکار حامد رانا، جنہوں نے ‘سونا کے کردار سے شہرت حاصل کی، کو بھی سال 2025 میں ‘پرائیڈ آف پرفارمنس ملے گی۔.
پاکستانی فیشن انڈسٹری کی مشہور ڈیزائنر ثنا ہاشوانی اور صفناز منیر کو فیشن کی دنیا میں ان کی خدمات پر اگلے سال حکومت پاکستان کی جانب سے ‘اسٹار ڈسٹنکشن سے نوازا جائے گا۔.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca