اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف سے الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے آج سے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کر لیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں عدالتی کارروائی کے بارے میں بتایا۔
مذاکرات کیلئے کسی کو مجبور نہیں کرسکتے،حکم نہیں دیا صرف تجویز دی ہے، سپریم کورٹ
حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج سے مذاکرات شروع کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کے بعد وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر سے بھی رابطہ ہوا ہے۔
چیئر مین سینٹ نے خصوصی مذاکراتی کمیٹی کے قیام کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے چار چار نام مانگ لیے
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی ٹیم کے درمیان مذاکرات آج شام 6 بجے سینیٹ سیکرٹریٹ میں ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام تحفظات کے باعث مذاکراتی ٹیم میں شامل نہیں ہوگی۔