اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر پشاور پہنچ گئے، انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
پشاور پولیس لائنز میں مبینہ خودکش حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر پشاور پہنچ گئے جہاں انہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور پشاور پولیس لائنز کے زخمیوں کی عیادت کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے واقعے پر ہنگامی اجلاس اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو بلایا۔
مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کے محرکات پر غور کیا گیا، اجلاس میں واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔
وزیراعظم کو پولیس لائنز میں خود کش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی گئی۔ شرکاء نے پولیس لائنز حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ pic.twitter.com/Ws9J16wZcV
— PML(N) (@pmln_org) January 30, 2023
وزیر اعظم شہباز شریف نے پولیس لائنز دھماکے پر ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف لڑنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹایا جائے گا، شہریوں کا ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کو پولیس لائنز میں خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی گئی۔