اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان کے کھلاڑی ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں ملک کے لئے گولڈ میڈل جیت لیا ہے
جس کو قومی سطح پر اور پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے اس سے قبل ویٹ لفٹنگ میں پاکستان گولڈ میڈل جیتا تھا
ارشد ندیم کی بہترین کارکردگی پر پاکستان وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
پیر کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ارشد کی مستقل مزاجی، جذبہ اور محنت ہمارے نوجوانوں کے لیے سبق آموز ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں غیر معمولی کارکردگی سے نیا ریکارڈ بنانے اور تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی۔