103
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔
عدالت نے وزیراعظم کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیراعظم کو اپنی جانب سے عدالت میں پیش ہونے کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کا اختیار دیدیا
فاضل جج نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو بھی ایک دن کا استثنیٰ دے دیا اور حمزہ شہباز کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) سے جواب طلب کر لیا۔