ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جائے، وزیر اعظم کی ایف بی آر کو ہدایت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرنے اور آئندہ دو ہفتوں میں ملک کی تمام سگریٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ غیر قانونی سگریٹ کی سمگلنگ اور فروخت کی روک تھام کے لیے ایف بی آر کو ہر قسم کا تعاون فراہم کیا جائے۔
انہوں نے ملک کے تمام بڑے سیکٹرز میں آٹومیٹک ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنانے اور ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے حکم دیا کہ بارڈر کراسنگ پر اچھی شہرت کے حامل افسران کی تعیناتی کی جائے۔ انہوں نے شوگر ملوں پر آٹومیٹک ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نہ لگانے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ ٹیکس چوری کرنے والے عناصر اور ان کے کارندوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com