اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی کوشش میں اپنا سیاسی سرمایہ کھو دیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ "بڑے قومی مفاد” میں روایتی حریف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ حکمران مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی کوشش میں اپنے سیاسی سرمائے کی قربانی دے چکے ہیں۔
وزیراعظم نے یوتھ ڈویلپمنٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے چار سال تک ہاتھ نہیں ملایا اور اب آپ ہمیں مذاکرات کرنے کا کہہ رہے ہیں لیکن ہم قومی مفاد کی خاطر اس کے لیے تیار ہوں گے ۔پی ٹی آئی کے ساتھ ممکنہ بیک چینل مذاکرات کے بارے میں تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے، وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ وہ قومی مفاد کے لیے "سب کچھ قربان کرنے” کے لیے تیار ہیں اور مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے سخت معاشی فیصلے کرکے اپنا سیاسی سرمایہ قربان کردیا۔
68