141
گزشتہ سال ستمبر میں جی ٹوئنٹی کے دوران ٹروڈو کا طیارہ بھارت میں ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد کینیڈین وزیراعظم کو مزید دو دن بھارت میں رہنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔
کینیڈین وزیراعظم 26 دسمبر کو فیملی چھٹیاں گزارنے جمیکا گئے تھے۔ جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک ریزورٹ میں ٹھہرے تھے لیکن جمعرات کو واپس جاتے ہوئے ان کا طیارہ خراب ہوگیا جس کے باعث انہیں ایک دن کے لیے رکنا پڑا۔ معلومات کے مطابق دوسرا طیارہ ڈپارٹمنٹ آف نیشنل ڈیفنس کی جانب سے جمیکا بھیجا گیا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ٹروڈو نے کہا تھا کہ وہ اپنے چھٹیوں کے سفر کے لیے خود ادائیگی کر رہے ہیں۔