اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو گورنر خیبرپختونخوا کی تعیناتی کی سمری ارسال کر دی۔ انہوں نے سابق سینیٹر حاجی غلام علی کو اس عہدے کے لیے کیلئے نامزد کردیا حاجی غلام علی فضل الرحمان کے سمدھی ہیں
وزیر اعظم شہباز شریف نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبرپختونخوا تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی ہے کیونکہ یہ نشست کافی عرصے سے خالی تھی۔
وزیراعظم کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجی گئی سمری میں جے یو آ کے رہنما کو آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت گورنر خیبرپختونخوا تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سابق گورنر کے پی کے شاہ فرمان کے استعفی کے بعد اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی قائم مقام گورنر کے پی کے کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔