اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) مصر میں جاری D-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایرانی صدر مسعود پیشمرگہ سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارتی ہدف 5 ارب ڈالر کے حصول کے لیے اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔صدر اردگان نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے قاہرہ میں ایرانی صدر مسعود پیشکشیان سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سرحدی علاقوں کی ترقی اور وہاں کے لوگوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے بارڈر مارکیٹس کو فعال کرنا ضروری ہے۔وزیراعظم نے ایران کو برکس کا رکن بننے پر مبارکباد بھی دی اور برکس میں پاکستان کی رکنیت کے لیے حمایت کی درخواست کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسعود پیشکشیان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔D-8 اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف ڈی ایٹ سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے۔