172
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو آج صبح ٹورنٹو میں اپنے یوکرائنی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس سمیہیل ممکنہ طور پر یوکرین کی مدد کرنے پر کینیڈا کا شکریہ ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ یہ بھی قیاس کیا جا رہا ہے کہ سمیحل کینیڈا سے اسلحہ اور رقم کی مزید مدد کرنے کو کہہ سکتا ہے۔ فروری 2022 سے، جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا، کینیڈا نے یوکرین کو اقتصادی اور فوجی امداد کی شکل میں کئی بلین ڈالرز کی امداد دی ہے۔
گزشتہ ماہ وفاقی بجٹ میں یوکرین کو 2.4 بلین ڈالر قرض دینے کے اعلان کے علاوہ ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور دیگر گولہ بارود کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔